پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، گھروں کی قیمتوں کی منظوری، 3 مرلے کا نیا گھر کتنے لاکھ میں ملے گا؟ عوام کو چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

21 لاکھ اور 23 لاکھ میں عوام 3 مرلے کا تیار گھر حاصل کرسکیں گے، گھر خریدنے والے بذریعہ بینک آسان اقساط میں ادائیگی کریں گے

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، گھروں کی قیمتوں کی منظوری، 3 مرلے کا نیا گھر کتنے لاکھ میں ملے گا؟ عوام کو چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاسنگ ملک اسد کھوکھر کی زیرصدارت پنجاب ہاسنگ اینڈ ٹان پلاننگ ایجنسی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پھاٹا کے پاس موجود سرکاری زمین کا آڈٹ کروانے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں گارڈن سکوائرہاسنگ کالونی میں نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت سستے گھر دینے کیلئے قیمتوں کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا کہ بینک کے ذریعے عوام آسان اقساط پر 3 مرلہ کے تیار گھر صرف 21 لاکھ اور 23 لاکھ میں حاصل کرسکیں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر نے ملاقات کی جس میں چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے وزیرِ اعظم کو ملک میں کم قیمت رہائش کی فراہمی کیلئے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ مارگیج فنانسنگ کیلئے سٹیٹ بنک نے 69 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کم قیمت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت نے ملک میں پہلی دفعہ مارٹگیج فنانسنگ کو متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی اب کرائے کی بجائے گھر کی اقساط دے کر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے پاس اپنا گھر ہوگا قرضہ بینک دے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.