پاکستان

ایف بی آر کی یقین دہانی؛ چھوٹے تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اس بات کی ضمانت دینے پر کہ چھوٹے تاجروں کو نئے صدارتی آرڈیننس سے متعارف کروائے گئے قانون کے اطلاق میں بجلی، گیس اور موبائل فون سروس سے محروم نہیں کیا جائے گا، تاجروں نے آج اعلان کردہ ہڑتال ملتوی کردی۔

اس فیصلے کا اعلان چھوٹے تاجروں کی تنظیموں کے رہنماؤں اور ایف بی آر کے رکن آپریشنز قیصر اقبال نے کیا۔باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ ٹیکس قوانین (تیسری ترمیم) آرڈیننس پر چھوٹے تاجروں کی تمام الجھنوں اور غلط فہمیوں کو دور کردیا گیا ہے۔

حکومت نے 17 ستمبر کو ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا تھا جس میں ایف بی آر کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے ڈیٹا میچنگ کے ذریعے موبائل فون سمز غیر فعال کرنے، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کے وسیع اختیارات دیے گئے تھے۔

مرکزی تنظیم تاجران، پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کی سربراہی میں چھوٹے تاجروں کا ایک وفد گزشتہ چند روز سے اور ایف بی آر کے رکن کے ساتھ بات چیت میں مصروف عمل تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.