پاکستان

اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک بنانے کا فیصلہ؛معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مشروبات تیار کرنے والی ایک کمپنی اور سی ڈی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مشروبات کی کمپنی اور سی ڈی اے کے درمیان جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے تحت استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی جائے گی۔چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے اس سلسلے میں بتایا کہ منصوبے کے پائیلٹ پراجیکٹ کے تحت مشروبات تیار کرنے والی کمپنی استعمال شدہ پلاسٹک سے ایف نائن پارک کے اندر پلاسٹک کی سڑک تعمیر کرے گی۔

اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو پھرآئندہ مرحلے میں ایوب چوک سے مارگلہ روڑ تک ایک کلومیٹر طویل سڑک پلاسٹک سے بنائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.