پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان اور ان کو لانے والے کچھ بتائیں گے کہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے گئے؟ برطانوی عدالتوں میں انصاف ملتا ہے بکتا نہیں‘ میاں نوازشریف بھی بول اٹھے

برطانیہ کی عدالتوں میں میاں ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے جج نہیں ہے، یہاں کی عدالتوں کے فیصلوں کو پوری دنیا مانتی ہے: نواز شریف

عمران خان اور ان کو لانے والے کچھ بتائیں گے کہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے گئے؟ برطانوی عدالتوں میں انصاف ملتا ہے بکتا نہیں‘ میاں نوازشریف بھی بول اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت نے ہمیں بدنیتی پر مبنی مقدمات پرہمیں کلین چٹ دی ہے، عمران خان اور ان کو لانے والے کچھ بتائیں گے کہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے گئے؟ برطانوی عدالتوں میں ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے جج نہیں ہے، یہاں انصاف ملتا ہے بکتا نہیں ہے، فیصلوں کو پوری دنیا مانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی عدالتوں نے ہمیں کلین چٹ دے رہی ہیں، یہاں کی عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی مقدمات ہیں، اب مجھے بتائیں عمران خان اور ان کو لانے والے کیا بتائیں گے کہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے گئے؟ یہ جج ارشد ملک یا جج بشیر کی عدالت نہیں ہے کہ یہاں پر ججوں پر دبا ڈال کے یا پھر ججوں کوبلیک میل کرکے فیصلے حاصل کیے جاتے ہیں، یہاں پر کوئی مانیٹرنگ جج یا انسپکشن جج نہیں بٹھائے جاتے، یہاں جج کے گھر جاکر فیصلے لینے کی روایت نہیں ہے، یہاں انصاف ملتا ہے بکتا نہیں ہے، یہاں ججوں کے کمروں سے کرنل نمودار نہیں ہوتے، یہاں کوئی سرینہ ہوٹل سے شاپر میں لکھے لکھائے فیصلے نہیں آتے، یہاں آئین شکنوں کے اشاروں پر منتخب وزیراعظم کو گھر نہیں بھیجا جاتا، یہاں پر کوئی پلاٹ نہیں لیتا اور نہ ہی یہاں پر پرمٹ لیتا ہے، یہاں پر ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے جج نہیں ہے، یہاں کی عدالتوں کے فیصلوں کو پوری دنیا مانتی ہے، ان عدالتوں کے فیصلوں کی ایک کریڈیبلٹی ہے، اس عدالت نے شہبازشریف کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.