پاکستان

ایرانی حدود سے ایف سی کی چوکی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

بلوچستان کے بارڈر پر دہشت گردوں نے ایرانی حدود سے فرنٹیئر کورکی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے چوکب میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چوکی کو چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا سپاہی مقبول شاہ شہید ہوگیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.