پاکستان

عمران حکومت نے نئی مردم شماری کرانے پر غور شروع کر دیا

ساتویں مردم شماری 31 اگست 2022ء تک کرائے جانے پر غور،مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہو گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی وفاقی یعنی عمران حکومت نے نئی مردم شماری 31 اگست 2022 تک کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساتویں مردم شماری 31 اگست 2022 تک کرائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے مردم شماری کے لیے 23 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کر دی، وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دیے۔ بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.