پاکستان

نوازشریف کا ویژن کیا تھا؟ ملکی ترقی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے؟ مریم نواز نے بتا دیا

منتخب وزیراعظم کہتا تھا ہمیں سرمایہ کاری دو، بھیک نہیں چاہیے، اب عمران خان دنیا کو کہتا ہے کورونا آیا ہے، پاکستان کی مدد کرو،

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ویژن تھا سی پیک بنا، سرمایہ کاری لا ئی گئی، آج عمران خان کا کوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظر آئیگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم کہتا تھا ہمیں سرمایہ کاری دو، بھیک نہیں چاہیے، اب عمران خان دنیا کو کہتا ہے کورونا آیا ہے، پاکستان کی مدد کرو، معاشی بحران آتا ہے تو دنیا سے ایک ارب اور 50 کروڑ ڈالر مانگتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو کہا جاتا تھا ووٹ دینا آپ کا حق نہیں، بھیک کے طور پر دیا جاتا ہے، نوازشریف کے بیانیے کی پہلے ہی جیت ہوچکی ہے، قوم کو شعور دلانا لیڈر کے بیانیے کی جیت ہوتی ہے، نواز شریف نیقوم کوبتادیا عوام کے حقوق کیا ہیں، ان کو غصب کون کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں ہماری قیادت سے علیحدہ نہیں کرسکتے، جماعت کو نہیں توڑ سکتے،کہاجاتا ہے مسلم لیگ ن میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے، یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے، ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف ن لیگ کے پاس ہے،کیا نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ درست ہے یا وہ جو کہتا ہے کہ ووٹ کو پیروں تلے کچل دو،عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.