پاکستان

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر آج سے پابندیاں سخت

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کے یکم اکتوبر سے کئی سہولیات سے محروم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

این سی او سی  کے مطابق یکم اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر نہیں کر سکیں گے، اس کے علاوہ ایسے افراد شادی کی تقریبات ،شاپنگ مالز میں نہیں جا سکیں گے جب کہ انہیں ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ نان ویکسی نیٹڈ افراد کو ہوٹل یا گیسٹ ہاؤسز میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ تعلیمی اداروں کے نان ویکسی نیٹڈ اساتذہ اورٹرانسپورٹ اسٹاف بھی کام نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.