پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہیلی کاپٹر اور رولز رائس ہوئے پرانے، ہنزہ کے دلہا نے اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لئے ایکسکیویٹر میں دلہن بیاہ کر لے آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی ہر طرف دھوم

سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان اور اس کی دلہن کی شادی کی ویڈیو بہت وائرل ہو گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے

ہیلی کاپٹر اور رولز رائس ہوئے پرانے، ہنزہ کے دلہا نے اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لئے ایکسکیویٹر میں دلہن بیاہ کر لے آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی ہر طرف دھوم مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپ نے ہیلی کاپٹر میں بارات دیکھی ہو گی۔رولز رائس میں دیکھی ہو گی لیکن ایکسکیویٹر میں نہیں دیکھی ہو گی۔ہیلی کاپٹر اور رولز رائس ہوئے پرانے اب ایکسکیویٹر میں رخصتی ہو گی۔جی ہاں حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان اور اس کی دلہن کی شادی کی ویڈیو بہت وائرل ہو گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن ایکسکیویٹر میں سوار ہیں اور اپنی شادی میں کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پچیس سالہ دولہا راجہ زبیر رشید جس کا تعلق آزاد کشمیر ہے، نے اپنی شادی پر ہیلی کاپٹر میں انٹری دی تھی۔اس دلہے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع کوٹلی کی تحصیل چڑھوئی کے گاوں کجلانی سے ہے۔ ان کی دلہن کا تعلق بھی اسی گاوں سے ہے۔ برطانیہ میں کووڈ 19 کے باعث لاک ڈاون کے سبب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان بچوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کا ارمان لیے نہ صرف پاکستان آیا بلکہ شادی کے جشن کو نایاب بنانے کی بھرپور کوشش بھی کی۔ زبیر نے اپنے خاندان کو بتایا کہ وہ اپنی شادی کے موقع پر ہیلی کاپٹر میں سوار ہونا چاہتے ہیں تاکہ ان کی زندگی کا نیا سفر اور لمحات انمول بن سکیں۔نوجوان کی شادی کی تقریبات نے بھی سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت سمیٹی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.