پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں موذی وباء کا پھیلاؤ، کون کون سے شہروں میں پابندیاں سخت اور کون کون سے شہروں میں پابندیاں کم کر دی گئیں؟ ہوش اڑا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور کوئٹہ، میر پور، مظفر آباد، گلگت اور اسکردوشامل،40 فیصد ویکسینیشین والے علاقوں میں پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں

ملک بھر میں موذی وباء کا پھیلاؤ، کون کون سے شہروں میں پابندیاں سخت اور کون کون سے شہروں میں پابندیاں کم کر دی گئیں؟ ہوش اڑا دینے والی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر کے 8 شہروں میں لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کرنے کا جن شہروں میں اعلان کیا ہے ان میں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور کوئٹہ میں پابندیاں کم کر دی گئی ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن شہروں میں کورونا پابندیاں کم کی گئی ہیں ان میں میر پور، مظفر آباد، گلگت اور اسکردو بھی شامل ہیں۔

ان شہروں میں سینما ہالز ویکسن شدہ افراد کے لیے ہفتے میں سات روز کھلیں گے۔ اس کے علاوہ آؤٹ ڈور تقریب میں ایک ہزار جبکہ ان ڈور تقریبات میں 300 تک ویکسین شدہ افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ این سی او سی کے مطابق ہفتے کے سات روز آؤٹ ڈور اور ان ڈور ڈائننگ کھلا رہے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی لانے کا اعلان کیا تھا۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بندشوں کا انحصار ویکسینیشن پر ہو گا۔8 شہروں کے علاوہ باقی شہروں میں پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔ان شہروں میں سکردو، گلگت،کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی شامل ہیں۔40 فیصد ویکسینیشین والے علاقوں میں پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں۔یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جا رہی ہیں وہ ویکیسن نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی۔ 40 فیصد سے کم ویکسی نیشن والے علاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔ ان 8 شہروں میں سینما ہالز اور مزارات ویکسینیٹڈ افراد کے لیے کھول دئیے جائیں گے۔ 8 شہروں میں یکم اکتوبر سے تمام ریسٹورانٹس کھلے رہیں گے۔ ہفتے میں ایک دن چھٹی کی پالیسی برقرار رہے گی۔یکم اکتوبر سے 8 شہروں میں شادی کی تقریبات روزانہ ہو سکیں گی،ائیر لائن میں کھانے کی پابندی بھی یکم اکتوبر سے ہٹائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.