پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستانی سیاست میں آئندہ کتنے دن نہایت اہم، سیاست کو کب خیرباد کہیں گے؟ آئندہ انتخابات میں کامیاب کون ہوگا؟ شیخ رشید نے سب کچھ واضح کر دیا

پگڑیاں اچھالنے کا نہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے، نالہ لئی پر ایکسپریس وے کے افتتاح کے بعد سیاست کو خیرباد کہوں گا

پاکستانی سیاست میں آئندہ کتنے دن نہایت اہم، سیاست کو کب خیرباد کہیں گے؟ آئندہ انتخابات میں کامیاب کون ہوگا؟ شیخ رشید نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا سیاستدان مغرب کی جانب دیکھ رہا ہے، ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنیوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، پاکستانی سیاست کے 120دن بہت اہم ہوں گے، آئندہ انتخابات میں پھر عمران خان آئیں گے، عمران خان افغان مسئلے کو بہتر طریقے سے حل کررہے ہیں، کیوں کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے سے جڑا ہے، عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے، ن لیگ کو 2 نہیں اب 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں اور الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی طالبات کی تعلیم کے لحاظ سے پاکستان میں نمبرون ہے، راولپنڈی میں تعلیم کے بعد صحت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، ہم نے ہر بیٹی کو تعلیم کی سہولت اس کے گھر تک پہنچائی، ہم نے تعلیم کیلئے جو خواب دیکھا تھا اس کی مثبت تعبیر ہوئی، رواں ماہ وزیراعلیٰ وقارالنسا یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، مری روڈ پر ایک بلڈنگ کو انٹرمیڈیٹ کالج میں بدل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.