پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مینار پاکستان خاتون ہراسگی کیس میں ایک بار پھر نیا موڑ گیا، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ملزم ریمبو کے واقعہ سے متعلق حیران کن انکشافات سے سب چونگ گئے

عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا تھا، عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی

مینار پاکستان خاتون ہراسگی کیس میں ایک بار پھر نیا موڑ گیا، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ملزم ریمبو کے واقعہ سے متعلق حیران کن انکشافات سے سب چونگ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ کیس کے حوالے سے ملزم ریمبو نے مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں، عدالت میں دیے گئے بیان میں ملزم ریمبو نے کہا ہے کہ عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا تھا، عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی، جس کے بعد راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کرائی گئی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ویڈیوز موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ریمبو اور دیگر نے ٹک ٹاکر کی جان بچائی تاہم عدالت نے ریمبو سمیت دیگر ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ ہراسگی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوٹھہرایا ہے، انویسٹی گیشن پولیس کو دیے گئے تحریری بیان عائشہ اکرم نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا اور اب تک ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.