پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نئے آئی ایس آئی چیف کا معاملہ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو مزید کتنے عرصہ تک کام جاری رکھیں گے؟ وزیراعظم عمران خان کے اعلان ہر طرف ہلچل مچا دی

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ عرصہ کے لیے اپنا کام جاری رکھیں کیونکہ آئندہ چند ہفتے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بہت اہم ہیں

نئے آئی ایس آئی چیف کا معاملہ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو مزید کتنے عرصہ تک کام جاری رکھیں گے؟ وزیراعظم عمران خان کے اعلان ہر طرف ہلچل مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو ضابطے کی اس کوتاہی سے آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے فوج اور آئی ایس آئی میں ہونے والی حالیہ تقرریوں پر سنگین تنازع پیدا ہوا لیکن یہ کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ملک کو درپیش بیرونی چیلنجز کے تناظر میں اور افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر آئی ایس آئی کے موجودہ چیف عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اس تعاون آرمی چیف کے کردار اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ان کی حکومت کی حمایت کا اعتراف کرتے ہیں۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد بھی ان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاپتے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ عرصہ کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔کیونکہ آئندہ چند ہفتے عمومی طور پر بیرونی چیلنجز اور خصوصی طور پر افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ جنرل فیض کو افغانستان کی صورتحال کا علم ہے اور ساتھ ہی وہ بیرون مملک سے اہم متعلقہ عہدیداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔وزیراعظم نے کہا نئے آئی ایس آئی چیف کو صورتحال سمجھنے اور رابطے قائم کرنے میں وقت لگے گا جب کہ آئندہ چند ہفتے اہم ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ معاملہ طے ہو جائے گا اور پریشانی کی کوئی بات نہیں۔وہ صرف چاہتے ہیں کہ جنرل فیض حمید تین سے چار ہفتوں کے لیے جاری رکھیں۔

ایک وزارتی ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو یقین دہانی کرائی کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے معمول کا جملہ دہرایا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ ایک وزیر کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ ان کے اور آرمی چیف کے بہترین تعلقات ہیں جو باہمی احترام اور ادارہ جاتی تعاون پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج ان کی حکومت کی حمایت کرتی ہے جسکی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.