پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نئے آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان کو وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانا چاہیے تھا یا نہیں؟ سینئر صحافی ہارون الرشید بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

کہ بے حکمتی کا نتیجہ یہ ہے کہ وہی اپوزیشن آج عسکری قیادت کی خیر خواہ ہے، کل تک اس پہ جو طعنہ زن تھی: سینئر صحافی ہارون الرشید

نئے آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان کو وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانا چاہیے تھا یا نہیں؟ سینئر صحافی ہارون الرشید بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان کے مشیروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ تین گھنٹے کی ملاقات معاملہ طے کیوں نہ ہوا؟ موضوع یہ نہیں ہے کہ وزیراعظم اور سپہ سالار میں باہمی تکریم کارفرما ہے۔ سوال یہ تھا کہ کیا آئی ایس آئی کے سربراہ پہ اتفاق رائے ہو گیا۔ طریق کار پہ اگر اتفاق ہے، جیسا کہ کہا گیا تو پورا دن گزرجانے کے باوجود نوٹیفکیشن کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کا اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس سے کنفیوژن کم نہیں ہوئی۔

ہارون الرشید نے کہا کہ کل شب کی طویل ملاقات کا اختتام ایک واضح اور پختہ فیصلے پہ ہونا چاہیے تھا۔ پہلے سے بحرانوں کا شکار یہ ملک سول ملٹری اختلافات کا متحمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے حکمتی کا نتیجہ یہ ہے کہ وہی اپوزیشن آج عسکری قیادت کی خیر خواہ ہے، کل تک اس پہ جو طعنہ زن تھی۔ افسوس کہ مشیر بھی خان صاحب کیڈھنگ کے نہیں۔ ان کا مقف خواہ ٹھیک ہو، حکمت عملی خال ہی درست ہوتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ patience خان صاحب patience معاملہ ورنہ بگڑ بھی سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.