پاکستانفیچرڈ پوسٹ

طیارہ سازش کیس میں کتنی سچائی؟ نوازشریف نے پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا یا نہیں؟ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کئی سالوں میں حیران کن انکشاف کر دیا

یہ بالکل غلط ہے کہ نواز شریف نے یہ حکم دیا کہ پرویز مشرف کا جہاز نہ اترنے دیا جائے یا انہوں نے پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم دیا تھا

طیارہ سازش کیس میں کتنی سچائی؟ نوازشریف نے پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا یا نہیں؟ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کئی سالوں میں حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سمدھی اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کارگل کے معاملات بگڑتے دیکھ کر خود پرویز مشرف نے نواز شریف سے کہا تھا کہ صدر کلنٹن کو بیچ میں ڈال کر یہ جنگ ختم کرائیں وزیر اعظم کے پاس قابل بھروسہ اطلاعات تھیں کہ حکومت کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اس لئے انہوں نے پرویز مشرف کو برطرف کرکے نیا آرمی چیف مقرر کردیا.

انہوں نے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے کہ نواز شریف نے یہ حکم دیا کہ پرویز مشرف کا جہاز نہ اترنے دیا جائے یا انہوں نے پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا منفرد واقعہ ہے کہ وزیر اعظم جو اپنے دفتر میں بیٹھا ہے اسے ہائی جیکر قرار دیا جاتا ہے اور اس پر مقدمہ چلایا جاتا ہے اور سزا بھی سنائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے سربراہ کو سبکدوش کرکے کوئی نیا سربراہ مقرر کرنا ملک کے وزیر اعظم کا آئینی اختیار ہوا کرتا ہے اور بعض قابل بھروسہ اطلاعات کے بعد کہ مشرف وطن واپسی پر حکومت کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وزیر اعظم نے اپنے اسی حق کا استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.