پاکستان

محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت کو گرلز میڈیکل ڈینٹل کالج میں تبدیل کرنے کا حکم

عدالت نے سندھ حکومت کے کلچرڈپارٹمنٹ سے موہٹا پیلس سے 30سال میں ہوئی آمدن کی تفصیلات بھی طلب کرلیں

سندھ ہائیکورٹ نے محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت کو گرلز میڈیکل ڈینٹل کالج میں تبدیل کرنے کا حکم دید یا۔عدالت نے فریقین کی رضا مندی کے بعد فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت قصر فاطمہ میں وراثت کے تنازع پر عدالت نے فریقین کی رضا مندی کے بعد فیصلہ سنایا اور قصر فاطمہ کو گرلز میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بنانے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ گرلز میڈیکل ڈینٹل کالج میں ہاسٹل بھی شامل ہوگا جب کہ قصرفاطمہ میں موجود سامان کی فہرست بنائی جائے۔ عدالت نے سندھ حکومت کے کلچرڈپارٹمنٹ سے موہٹا پیلس سے 30سال میں ہوئی آمدن کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ اس کے علاوہ درخواست گزارکو 50 سال کی طویل پیروی پرمالی ازالہ کرنے سے متعلق تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ گرلزمیڈیکل ڈینٹل کالج پرلگائی جانے والی تختی پرتمام قانونی ورثا کینام درج کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.