پاکستان

سکولوں میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا دینے کی مہم، 22 طلبہ کی حالت ناساز

بچوں کوغنودگی، سر درد اور قے پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں گھربھیج دیاگیا، متعدداسکولوں میں یہ مہم جاری ہے

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکولوں میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا دینے کی مہم کے دوران 22 طلبہ کی حالت ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مردان کے مختلف اسکولوں کے طلبہ کو پیٹ کے کیڑے مارنے کیلئے دوا دینے کی مہم جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج مہم کے دوران جب گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم خان کلی میں دوا دی گئی تو 22 طلبہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بچوں کوغنودگی، سر درد اور قے پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں گھربھیج دیاگیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدداسکولوں میں یہ مہم جاری ہے تاہم بچوں میں خوف کے باعث ایسا ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.