پاکستان

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ، وزارت دفاع نے 3 نام تجویز کر دیئے

سمری میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم،چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک کا نام بھی شامل ہے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ، وزارت دفاع نے 3 نام تجویز کر دیئے‘ نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کی سمری میں تین نام تجویز کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سمری میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا نام ہے جبکہ سمری میں چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک کا نام بھی شامل ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھاکہ سمری میں تیسرانام کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.