پاکستان

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو)2021کے نتائج کا اعلان کردیاگیا

98 فیصد امیدواران کامیاب ہوئے ہیں، طلبہ نتائج اپنے موبائل سے 80029 پر اپنا رول نمبر بھیج کر رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو)2021کے نتائج کا اعلان کردیاہے‘ فیل ہونے والے امیدواران کو بھی پروموشن پالیسی کے مطابق 33 فیصد نمبرز دیے گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق نتائج پنجاب حکومت کی جاری کردہ پروموشن پالیسی کے تحت مرتب کیے گئے ہیں اور فیل ہونے والے امیدواران کو بھی پروموشن پالیسی کے مطابق 33 فیصد نمبرز دیے گئے ہیں۔ نتائج کے مطابق 98 فیصد امیدواران کامیاب ہوئے ہیں، طلبہ نتائج اپنے موبائل سے 80029 پر اپنا رول نمبر بھیج کر رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال کورونا کی وجہ سے صرف اختیاری مضامین لیے گئے، طلبہ امتحانات میں غیر حاضر تھے ان کے امتحان لیے جائے گے، 31 ہزار 353 طلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کیا، 23 ہزار 737 طلبہ نے اے گریڈ، 29 ہزار 601 طلبہ نے بی گریڈ حاصل کیا۔

لاہور بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران نے اختیاری مضامین کے پرچہ جات دیے۔ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو)2021مورخہ 10جولائی سے شروع ہوئے اور امتحان میں 189529امیدواران نے شرکت کی۔ ان میں سے 92001 لڑکے اور 97528 لڑکیاں شامل ہیں۔ سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران کی سہولت کیلئے 462 امتحانی مراکز قائم کیے گیے تھے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ (www.biselahore.com)پر بھی میسر ہے۔ امیدواران اپنے نتائج اپنے موبائل سے 80029 پر رول نمبر بھیج کر بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحان مورخہ 27 نومبر 2021 کو شروع ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.