پاکستان

کوئٹہ سے ایک اور لرزہ خیز خبر آگئی،صف ماتم بچھ گئی

دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

کوئٹہ سے ایک اور لرزہ خیز خبر آگئی،صف ماتم بچھ گئی،سریاب روڈ پرہونےوالے دھماکےمیں متعدد افراد کےزخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔ کوئٹہ کےعلاقےسریاب روڈ پردھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کےمطابق دھماکا پولیس ٹرک کےقریب ہوا ہے۔

دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے  میں لے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے،  زخمیوں میں 5 مزید پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب کھڑے پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا، اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا، جب کہ دھماکے اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.