پاکستان

امریکی ناظم الامور کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا، مستحکم تعلقات اور روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان میں امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعاون، افغانستان کی صورت حال اور موجودہ سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچاؤ کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا، مستحکم تعلقات اور روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.