پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا این سی او سی کا اچانک دورہ

ڈی جی این سی اوسی میجرجنرل آصف محمود نے کورونا صورتحال اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات پربریفنگ دی

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کا اچانک دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران ڈی جی این سی اوسی میجرجنرل آصف محمود نے کورونا صورتحال اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات پربریفنگ دی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا ویکسین لگانے اور مستقبل میں ویکسین کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق وزیراعظم نے کورونا وبا کنٹرول میں این سی اوسی اور وفاق کی اکائیوں کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.