پاکستان

پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف فوری احتجاج کا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم کا مطالبہ شفاف عام انتخابات کا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے تاکہ تکنیکی اور مشینی وسائل سے دھاندلی کی جائے

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے حکومت کے خلاف فوری طور پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے بدھ سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعیت علمائے اسلام اور اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بدھ سے ملک بھر میں احتجاج ہوگا، ریلیاں نکالی جائیں گی اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی اور بات لانگ مارچ تک جائے گی۔

سربراہ اتحاد کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کا مطالبہ شفاف عام انتخابات کا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے تاکہ تکنیکی اور مشینی وسائل سے دھاندلی کی جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ جو حکومت خود دھاندلی کے نتیجے میں آئی ہے، اسے آزاد شفاف انتخابات کا فارمولا دینے کا حق نہیں، نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، اس ادارے سے احتساب کی توقع نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے انتخابات چاہتے ہیں اگر ان ہاس تبدیلی کرنی ہوتی تو پیپلزپارٹی کی بات مان لیتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.