پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آخری دم تک لڑوں گا، اچھا جرنیل کیسے ترقی کرتا ہے؟ بڑا عہدہ ملنا کسی کا پیدائشی حق نہیں‘ وزیراعظم عمران خان نے اپنی نئی تقریر میں ایک اور جنگ چھیڑ دی

ہماری سب سے بڑی جنگ قانون کی بالادستی کو قائم کرنا ہے، جب تک یہ جنگ نہیں جیتیں گے، ملک میں نہ صحیح جمہوریت آئے گی نہ خوشحائی آئے گی

آخری دم تک لڑوں گا، اچھا جرنیل کیسے ترقی کرتا ہے؟ بڑا عہدہ ملنا کسی کا پیدائشی حق نہیں‘ وزیراعظم عمران خان نے اپنی نئی تقریر میں ایک اور جنگ چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی حکمرانی تھی، جو جرنیل بھی اچھی کارکردگی دکھاتا تھا وہ اوپر آجاتا تھا، بڑا عہدہ ملنا کسی کا پیدائشی حق نہ تھا، حضرت بلال جو پہلے غلام تھے جو وزیر خزانہ بن گئے تھے، جس میں بھی صلاحیت ہوتی وہ ترقی کرتا تھا، انہوں نے لیڈرز پیدا کیے، سارے صحابہ لیڈر بن گئے، لیڈر بننے کیلیے صادق و امین ہونا ضروری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی جنگ قانون کی بالادستی کو قائم کرنا ہے، جب تک یہ جنگ نہیں جیتیں گے، ملک میں نہ صحیح جمہوریت آئے گی اور نہ خوشحالی، قانون کی بالادستی کیلئیآخری دم تک لڑوں گا، ریاست مدینہ میں طاقتوروں کوقانون کینیچیلایاگیا، جب تک طاقتورقانون کینیچینہیں آتا،معاشرہ ٹھیک نہیں ہوسکتا، میں جب تک زندہ ہوں، ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس میں کیا بتاں کس طرح کے جھوٹ بولے گئے، یہ کیس برطانوی عدالت میں ہوتا تو ان کو اسی وقت جیل میں ڈال دیا جاتا، مغرب اورپاکستان کے عدالتی نظام میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک قانون آزادنہیں ہوگاملک اوپرنہیں جا سکتا، برطانوی جمہوریت میں ووٹ بکنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، یہاں سب کو پتہ ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلتا ہے، برطانیہ میں چھانگا مانگا جیسی یا مری میں بند کر کے ووٹ لینے کی سیاست نہیں ہوتی، اخلاقیات کا معیار نہیں تو جمہوریت نہیں چل سکتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.