پاکستان

والدین کی بچوں سمیت خود کشیاں،مریم نوازکی عمران خان پر چڑھائی

ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہیں

والدین کی بچوں سمیت خود کشیاں،مریم نوازکی عمران خان پر چڑھائی، مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےکہا ہےکہ ہیلی کاپٹرسےایک دربارسےدوسرے دربارتک سرکاری خرچ پرسفرکرنےوالےکوکیا خبرکہ پاکستان کےعوام پرکیا قیامت گزررہی ہے؟

ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خودکشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کا حکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جس کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسا بےحس گونگا، بہرا اور اندھا بھی ہوسکتا ہے؟

مریم نواز نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار  تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والےکو کیا خبرکہ پاکستان کے عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟ نائب صدر  ن لیگ کا کہنا تھا کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے، لیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے، بغض نہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.