پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈالر کی اونچی اڑان‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ‘ سونے کی قیمتوں کے اتارچڑھاؤ، مہنگائی کا نیا سیلاب، غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئی

، اوپن مارکیٹ میں گھی 320، چینی 110، چھوٹا گوشت 1300، بڑا 600 روپے فی کلو، دودھ 130 روپے فی لٹر، دہی 140 روپے کا ہوگیا ہے

ڈالر کی اونچی اڑان‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ‘ سونے کی قیمتوں کے اتارچڑھاؤ، مہنگائی کا نیا سیلاب، غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کے ساتھ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا سونامی آگیا، اوپن مارکیٹ میں گھی 320، چینی 110، چھوٹا گوشت 1300، بڑا 600 روپے فی کلو، دودھ 130 روپے فی لٹر، دہی 140، سفید چنے، 190، چاول 200، مرغی گوشت 352، زندہ مرغی 235 روپے فی کلو، انڈے 161روپے درجن، آلو40 تا60 روپے، پیاز 50، لہسن 180، ادرک 300 روپے، مٹر 240، کریلہ 100، سبز مرچ 132، شملہ مرچ 144، لیموں 90، ٹماٹر 50تا70 ،کھیرا 60،گوبھی 70، بینگن 70 ،شلجم 60 ،گاجر 80، اروی 60 روپے کلو، دھنیا 18روپے فی گڈی، پھلوں میں سیب 100 تا 150 روپے فی کلو،کیلا 40 تا 70، مسمی 90 روپے درجن، انار150، امرود، 70 ،ناشپاتی 200 ،انگور 100 تا250 روپے فی فروخت کیا جارہا ہے، بیکریوں نے بھی انڈوں، ڈبل روٹی، بن، پیسٹری،کیک، مشروبات کی قیمتوں میں 20 تا 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.