پاکستان

بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپائی محمد قیصر شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ جس کے باعث پاک فوج کے سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے۔

دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔

ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہو گیا تھا۔ پاک فوج نے فوری اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.