پاکستان

کے پی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ فائنل کر لی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں 15 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا جو دو مراحل میں کرائے جائیں گے۔

محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات وقت پر کرانا چاہتی تھی لیکن کورونا وبا، فاٹا انضمام، حد بندی اور  مغربی سرحدوں پر امن وامان کے مسائل کے باعث بلدیاتی انتخابات کرانے میں تاخیر ہوئی۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول دیا گیا ہے جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں کرائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 15 دسمبر کو ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کے انتخابات ہوں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں اگلے سال 25 مارچ کو چیئرمین تحصیل گورنمنٹ کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.