پاکستان

چیف الیکشن کمشنرپرالزامات،اعظم سواتی پرنااہلی کی تلوار؟

الیکشن کمیشن نےوزیرریلوےکوچیف الیکشن کمشنرپرالزامات سےمتعلق کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

چیف الیکشن کمشنرپرالزامات،اعظم سواتی پرنااہلی کی تلوار؟ الیکشن کمیشن کےدورکنی بنچ نے وزیرریلوے اعظم سواتی کےچیف الیکشن کمشنرپرالزامات سےمتعلق کیس پرسماعت کی، سماعت کے دوران اعظم سواتی پیش نہ ہوئے،الیکشن کمیشن نے وکیل سےسوال کیا کہ کیا آپ نے نوٹس پڑھا ہے؟ اعظم سواتی کےجونیئروکیل نےکہا کہ سینیئروکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،وہ جواب دیں گے۔ الیکشن کمیشن نےعدم پیشی پراعظم سواتی کوشوکازنوٹس جاری کرتےہوئے حکم دیا کہ وہ 26 اکتوبرکوذاتی حیثیت میں پیش ہوکرشوکازنوٹس کا جواب دیں۔

10 ستمبرکوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کےاجلاس میں الیکٹرنک ووٹنگ مشین کےمعاملےپراعظم سواتی نےکہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کوتباہ کرنےکا باعث ہے،آپ جہنم میں جائیں،ایسےاداروں کو آگ لگا دیں۔ جس کےبعد فواد چوہدری نےاعظم خان سواتی کےہمراہ پریس کانفرنس کےدوران چیف الیکشن کمشنرپرنوازشریف سےوابستگی کا الزام لگاتےہوئےانہیں سیاست میں آنےکا مشورہ دیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.