پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان حکومت مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوگی یانہیں؟ فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے کیا نقصان ہوگا؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

عمران خان کی مسائل پر پوری نظر،قانون کے دائرے میں احتجاج کیا جائے، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپ سے نکل جائیں گے

عمران خان حکومت مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوگی یانہیں؟ فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے کیا نقصان ہوگا؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرلیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مسائل پر پوری نظر ہے،قانون کے دائرے میں احتجاج کریں توکچھ نہیں کہا جائیگا، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ایکشن میں آئیگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں فیٹف، افغانستان اور ملک کے معاشی مسائل بھی دیکھنے ہیں، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپ سے نکل جائیں گے، پی ڈی ایم ہو یا ٹی ایل پی، قانون کے دائرے میں احتجاج کریں تو کچھ نہیں کہا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پچھلے 3 سال سے احتجاج کررہی ہے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ایکشن میں آئیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.