پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بدترین معاشی بحران اور مہنگائی کا طوفان، عوام پریشان، حکومت کے خلاف کونسا چورن بکے گا؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کھلے لفظوں میں سب کچھ بتا دیا

مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے جو احتجاج کا اعلان کیا ہے وہ ایک مقبول بیانیہ ہے اور یہ بیانیہ بکے گا: سہیل وڑائچ

بدترین معاشی بحران اور مہنگائی کا طوفان، عوام پریشان، حکومت کے خلاف کونسا چورن بکے گا؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کھلے لفظوں میں سب کچھ بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے جو احتجاج کا اعلان کیا ہے وہ ایک مقبول بیانیہ ہے اور یہ بیانیہ بکے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی حکومت تحریکوں کی وجہ سے نہیں گئی۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سے لانگ مارچ ہوئے دھرنے بھی ہوئے لیکن کوئی بھی حکومت لانگ مارچ اور دھرنوں کی وجہ سے گھر نہیں گئی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت جس طرح مختلف معاملات جس میں فوج کے ساتھ تعلقات میں مبینہ تنا اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکامی جیسے مسائل میں گھری ہوئی ہے تو ایسے حالات میں حزب مخالف کی جماعتوں کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کے لیے ماحول ساز گار ہیں۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ایسی تحریکوں سے حکومتیں کمزور تو ہوتی ہیں لیکن ختم نہیں ہوتیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومتیں گرانے کے لیے احتجاجی تحریکوں کی نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی حالیہ تاریخ بتاتی ہے کہ کسی بھی حکومت کو کمزور کرنے کے لیے پہل بلوچستان سے کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.