پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکل آئے گا؟ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، عمران حکومت امید اور بے یقینی کی ملی جلی کیفیت سے دو چار

پاکستان نے اب تک 27 نکاتی ایکشن پلان کے26 نکات پرعمل کیا ہے دہشتگردوں کو دی جانیوالی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی کے نکتہ پر جزوی عملدرآمد کیا گیا

کیا پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکل آئے گا؟ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، عمران حکومت امید اور بے یقینی کی ملی جلی کیفیت سے دو چار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اس بار کافی پر امید ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں تین روزہ اجلاس جاری ہے اور آج پاکستان کے متعلق فیصلہ متوقع ہے پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ کیخلاف اقدامات سمیت اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اب تک 27 نکاتی ایکشن پلان کے26 نکات پرعمل کیا ہے دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی کے نکتہ پر جزوی عملدرآمد کیا گیا۔ پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 35 سفارشات پر بھی عمل کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے زمینی حقائق اور قانون سازی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔ اجلاس میں پاکستانی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے خلاف اقدامات کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ ہوگا کہ آیا پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.