پاکستان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہش مند افراد کے لئے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبریہ ہے کہ حکومت نے اعلان کر دیا ہےکہ اب سفارشی، ناتجربہ کار اور نااہل امیدوار لائسنس نہیں بنوا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ ڈی آئی جی ٹریفک خود کریں گے جبکہ 50 سے زائد ڈرائیونگ ٹیسٹ سینٹرز پر کیمرے نصب کئےگئے۔ کیمرے ڈی آئی جی ٹریفک کے مانیٹرنگ سیل سے منسلک ہوگئے۔

آئی جی پنجاب اگلے ہفتے مانیٹرنگ سیل کاباقاعدہ افتتاح کریں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک سہیل سکھیرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کئی سال سےتعینات کرپٹ عناصر کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ 7 کرپٹ افسران نوکری سے برخاست، 35 معطل جبکہ متعدد کی انکوائریز جاری ہے، خصوصی ٹیمیں کرپٹ عناصر کی ویڈیوز بناکر ایکشن لے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.