پاکستان

کالعدم جماعت کا احتجاج; لاہور میں سڑکیں اور انٹرنیٹ بند

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی جب کہ راولپنڈی میں بھی راستے بند کرکے میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے گزشتہ روز پی ٹی اے کو خط لکھ کر لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔لاہور میں آج ملتان روڈ، گرینڈ بیٹری اسٹاپ، اقبال ٹاؤن، نواں کوٹ، سمن آباد اور سبزہ زار میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔اس کےعلاوہ ملتان روڈ پر سمن آباد موڑ کے قریب اورگرڈ اسٹیشن اسٹاپ پر کنٹینر لگادیے گئے ہیں جب کہ علامہ اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈ پر بھی دبئی چوک میں بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، اہم سڑکیں بند ہونے سے شہریوں اور مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.