پاکستان

میٹرو بس سروس بند، انٹر نیٹ سروس بھی معطل

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ،کئی جگہ پرسڑکیں کنٹینرلگا کربند کردی گئیں تو کئی مقامات پرٹریفک کے دبائوکی وجہ سےسڑکیں جام ہیں،ادھرمیٹروبس سروس بھی بند کردی گئی ،وزارت داخلہ نے گزشتہ روز پی ٹی اے کوخط لکھ کرلاہورکےمختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنےکی ہدایت کی تھی۔

لاہورمیں آج ملتان روڈ، گرینڈ بیٹری سٹاپ، اقبال ٹاؤن،نواں کوٹ،سمن آباد اورسبزہ زارمیں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے، ملتان روڈ پر سمن آباد موڑ کے قریب اورگرڈ سٹیشن سٹاپ پرکنٹینرزلگادیےگئےہیں جب کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں بلیوارڈ پربھی دبئی چوک میں بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔شہر کے داخلی وخارجی راستےکنٹینرزلگا کربند کردیئےگئےجس کی وجہ سےٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سےدیگرعلاقوں کے مکین شہریوں اورمقامی رہائشیوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر راولپنڈی میں بھی  متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر،سکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور متعدد راستے بند ہیں، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے جو صدر سے فیض آباد تک بند رہے گی، انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس چلے گی۔

انتظامیہ نے اندرون شہر راولپنڈی کے بیشتر راستے بند کردیے ہیں جن میں سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا جب کہ فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بند کرکے سیل کر دیا گیا ہے۔مری روڈ پر جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کرنے کے باعث متعدد ایمبولینسز پھنس گئیں جس کےباعث بے نظیر اسپتال سے پمز شفٹ ہونے والے مریضو ں بھی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.