پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کھر خاندان کا پیپلز پارٹی کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ غیر انسانی سلوک، ایسے حق سے محروم کر دیا گیا کہ بڑے بڑے قبضہ گروپ بھی حیرت زدہ رہ گئے

مظفر گڑھ میں مقامی عدالت نے طاقتور سیاسی گھر خاندان کے زیر قبضہ 15 مربع اراضی حنا ربانی کھر کی سوتیلی والدہ کے نام ڈگری کر دی

کھر خاندان کا پیپلز پارٹی کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ غیر انسانی سلوک، ایسے حق سے محروم کر دیا گیا کہ بڑے بڑے قبضہ گروپ بھی حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں مقامی عدالت نے طاقتور سیاسی گھر خاندان کے زیر قبضہ 15 مربع اراضی حنا ربانی کھر کی سوتیلی والدہ کے نام ڈگری کر دی۔محترمہ زیب الہی نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی گھر، والد نور ربانی گھر اور دیگر افراد کئی سال سے ہماری 15 مربع اراضی پر قابض تھے۔سول جج کی عدالت میں 14 سال مقدمہ لڑ کر اللہ نے مجھے اور میرے بچوں کو سرخرو کیا۔نور ربانی کھر کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ ملک نور ربانی کھر نے اینٹی کرپشن کی انکوائری بھی التوا کا شکار کروا دی تھی۔انہوں نے اپنی سگی اوالاد کو ان کے حق سے محروم کیا ہوا تھا اور کھر خاندان نے عرصہ دراز نے قبضہ کرکے زمین جعلی انتقالات کے ذریعے اپنے نام کروائی ہوئی تھی۔

اب عدالتی فیصلے کے بعد ملک نور ربانی کھر اپنی حقیقی اولاد بیٹے اور بیٹی کا حق انہیں دے دیں۔یہاں واضح رہے کہ اپریل2018 کو سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنی بہن اور والد سمیت 28 افراد کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کراوایا تھا۔ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائئی۔رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، ان کے والد پیپلز پارٹی کے ایم این اے نور ربانی کھر سمیت 28 افراد کیخلاف اینٹی کرپشن میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا۔ کیس میں فراڈ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی تھیں۔عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔ عبدالخالق کھرنے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.