پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مہنگائی کی دہائی دینا بھی جرم بن گیا، وزیراعظم عمران خان کو بدعائیں دینے والے شخص کو ایسی عبرتناک سزادے دی گئی کہ انسانیت بھی کانپ اٹھے گی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں شہری مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اہل علاقہ سے اپیل کر رہا تھا کی سب ملکر عمران خان کو بد دعائیں دیں

مہنگائی کی دہائی دینا بھی جرم بن گیا، وزیراعظم عمران خان کو بدعائیں دینے والے شخص کو ایسی عبرتناک سزادے دی گئی کہ انسانیت بھی کانپ اٹھے گی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہری مسجد کے لاڈ اسپیکر کے ذریعے اہل علاقہ سے اپیل کر رہا تھا کی وہ سب مل کر اجتماعی طور پر عمران خان کو بد دعائیں دیں۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ شہری کی قریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپیل کرتا ہے کہ تمام مرد اور خواتین مل کر دعا کریں کہ ہماری عمران خان سے جان چھوٹ جائے کیونکہ ان کے دور حکومت میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق لاڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.