پاکستان

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیائیضروریہ میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے ادارہ شماریات نے تمام اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیائیضروریہ میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.38 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 14.48 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 28 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے77 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ گھی کی فی کلوقیمت 6 روپے67 پیسے اضافے کے بعد فی کلو اوسط قیمت 356 روپے 52 پیسے ہوگئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 42 پیسے اضافہ ہوا اور اوسط قیمت 100 روپے 75 پیسے ہوگئی جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 2 روپے21 پیسے اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق انڈے کی فی درجن قیمت 170 روپے 40 پیسے، بیف 3 روپے، مٹن 95 پیسے، آلو 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 154 روپے 15 پیسے اضافہ ہوا اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 321روپے 46 پیسے پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ دودھ، دہی، چاول، صابن، ڈبل روٹی اور دال ماش بھی مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، زندہ مرغی اوسط فی کلو 6 روپے 34 پیسے، آٹے کا20 کلو کا تھیلا 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں دال چنا، دال مونگ، پیاز اورگڑبھی سستے ہوئے جبکہ 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.