پاکستان

پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین نا لگوانے والوں کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا‘ ملازمین کو سخت ہدایات جاری

گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن کی تعیناتی، ویکسین لگوانے سے انکار کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین نا لگوانے والوں کیخلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ملازمین کو سخت ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد 100 فیصد ٹارگٹ کا حصول ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔ گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے۔ ملک میں مزید 622 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.4فیصد رہی۔ لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2 فیصد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ایک فیصد اور پنجاب بھر میں 1.3فیصد رہی جبکہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.2 فیصد، حیدرآباد میں 3.8 فیصد اورسندھ بھر میں 2 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.