پاکستان

ڈینگی مچھر ملک کے کن کن شہروں میں پہنچ گیا، این آئی ایچ کی خطرناک رپورٹ سامنے آگئی

ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریبا تمام علاقوں میں موجود ہے جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

ڈینگی مچھر ملک کے کن کن شہروں میں پہنچ گیا ہے اور اس وباء کے کیسز میں کتنا اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے خطرناک رپورٹ پیش کر دی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریبا تمام علاقوں میں موجود ہے۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ مزید 174 افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 477 افراد ڈینگی کے وار سے متاثر ہوئے۔ صرف لاہور میں 350 سے زائد افراد بیمار ہوئے۔ راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرتقریبا 200 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پشاور کے دو بڑے اسپتالوں میں 399 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ کراچی کے جناح اسپتال میں ایک ہفتے میں ڈینگی کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.