پاکستان

ٹی ایل پی کی ریلی، 2 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

لاہور میں ضلع کچہری کے قریب کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کی ریلی میں شامل گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں ضلع کچہری کے قریب کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکے۔ترجمان نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکاروں میں ایوب اور خالد شامل ہیں اور دونوں اہلکار تھانا گوالمنڈی میں تعینات تھے۔ دوسری جانب ایم اے او کالج کے قریب پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے پتھرا سے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق ایس ایچ او اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.