پاکستان

حکومت سےعلیحدگی؟ایم کیو ایم کا وزیراعظم کو زوردارجھٹکا

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ حکومت کا ساتھ جمہوریت بچانےکیلیےدیا،ہمارے بغیر بھی جمہوریت بچ سکتی ہے

حکومت سےعلیحدگی؟ایم کیو ایم کا وزیراعظم کو زوردارجھٹکا، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ حکومت کا ساتھ جمہوریت بچانےکیلیےدیا،ہمارے بغیربھی جمہوریت بچ سکتی ہےتوہم علیٰحدہ ہوسکتے ہیں، حکومت اورفوج کو ہی نہیں پوری قوم کوایک پیج پرہونا چاہیے،ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونےپرسب کوبے چینی ہے، اگرقوم کوضرورت ہوتو قبل ازوقت انتخابات ہونےچاہئیں،ووٹ نہیں بولےگا توروڈ بولےگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز،سابقہ بلدیاتی نمائندے اورٹاؤن انچارجزکا ہنگامی اجلاس اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی بولے ملک کے حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، عوام کے لیے انتظام کریں تاکہ وہ زندہ رہ سکیں ، تعلیم کے لیے بھی کچھ کرنا چا ہیے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے بیلٹ پیپر کم ہوگئے ہیں، ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گا، ہم نے حکومت سے کوئی تنظیمی مطالبات نہیں کیے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے، جس دن ہماری حجت تمام ہوئی ہم حکومت ہی نہیں ایوان بھی چھوڑ دیں گے۔

خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب اراکین اسمبلی اور سابقہ بلدیاتی نمائندہ گان اپنا کام شروع کردیں، جب حکومتی مشینری عوامی مسائل حل نہیں کرے گی تو ہم کریں گے، حکومتوں نے عوامی مسائل حل نہیں کیے تو ہم شیڈو کیبنٹ بنائیں گے، شہری سندھ کے عوامی مسائل ہمیشہ ہم نے حل کیے ہیں اس بار بھی ہم ہی کریں گے، سابقہ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلیے کوششیں تیزکردیں، جب تک نئے بلدیاتی نمائندے منتخب نہیں ہوتے آپ ہی بلدیاتی نمائندے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومتی بینچز پر بیٹھنا چاہتے ہیں وہ ایم کیو ایم سے اْمید لگائے بیٹھے ہیں ، ہم کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے، ہمیں لیڈر نہیں کارکن چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں مگر واپسی کے لیے کوئی شرط قبول نہیں کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.