پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خاتون صحافی کی مددت کرنے والے نوجوان لڑکے کون تھے انہوں نے کس مقصد کے لئے خاتون کی تصویر اپ لوڈ کی؟ اخلاقیات کی شاندار مثال قائم کرنے والوں کی کہانی بے نقاب

تبھی کہیں سے ایک لڑکا میری مدد کیلئے آیا،وہ لڑکا ان دونوں میں سے نہیں ہے کیونکہ اس نے تصویر بنوانے سے انکار کر دیا

خاتون صحافی کی مددت کرنے والے نوجوان لڑکے کون تھے انہوں نے کس مقصد کے لئے خاتون کی تصویر اپ لوڈ کی؟ اخلاقیات کی شاندار مثال قائم کرنے والوں کی کہانی بے نقاب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی شازیہ سعید نے کہا کہ لوگ سوچ رہے ہونگے کہ یہ لڑکے کون ہیں اور میں ان کے ساتھ کیا کر رہی ہوں۔ یہ میرے لئے فرشتوں سے کم نہیں تھے۔ آج رات کو آفس سے واپسی پر جو کہ 9 بجے ہوئی میری سکوٹی ایک دم بند ہو گئی اور چلنے سے انکار کر دیا۔ بہت کوشش کی لیکن نہ جی اس نے نہیں چلنا تھا۔جس روڈ پہ کھڑی تھی ٹریفک تو تھی وہاں لیکن اندھیرا بھی تھا اور رش نہیں تھا۔۔ تبھی کہیں سے ایک لڑکا میری مدد کیلئے آیا،وہ لڑکا ان دونوں میں سے نہیں ہے کیونکہ اس نے تصویر بنوانے سے انکار کر دیا۔ خیر اس کو میں نے کک لگانے کے لئے بولا کیوں کہ سکوٹی کی کک مجھ سے نہیں لگتی۔۔۔ اس سے بھی نہیں لگی تو لگا شائد اس میں بھی میری طرح زور نہیں ہے۔ تبھی موٹر سائیکلز پہ سوار کچھ لوگوں کو روکنا شروع کیا تو کوئی نہیں رکا، سیدھے ہاتھ پہ کھڑا لڑکا پہلے تو چلا گیا پھر واپس آیا وجہ پوچھی۔ میں نے اسے بھی کک لگانے کا بولا۔ ان حالات میں بھی لوگ ایسے مدد کرتے ہیں۔۔۔ میں سچ میں ان لوگوں کی شکر گزار ہوں۔۔۔ اور اس وقت سے سوچ رہی ہوں کہ آخر اس واقعہ سے اللہ مجھے کیا بتانا چاہ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.