پاکستانفیچرڈ پوسٹ

میری ماں کا چورن بیچنا بند کریں، ورنہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کو ان کی اوقات یاد دلا دی

اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ہوتے

میری ماں کا چورن بیچنا بند کریں، ورنہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کو ان کی اوقات یاد دلا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بیٹی ایمان زینب کو ٹویٹر پر حکومت پر شدید تنقید کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تاہم اب اس نوک جھوک میں حکومتی ترجمان شہباز گل بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ایمان زینب نے ٹویٹر پر شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ہوتے۔جن لوگوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، میڈیا پر بے شمار قدغنیں لگائیں اور اپوزیشن کو ہراساں کیا ان کے پاس مذہب کے پیچھے چھپنے کے سوا اور کیا راستہ رہ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.