پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملتان کے شہریوں کو پینے کے لئے کس قسم کا پانی فراہم کیا جاتا ہے؟ پاکستان کونسل آف ریسرچان واٹر ریسورسز نے خوفناک حقیقت کھول کر رکھ دی

ملتان کا پانی پنجاب میں سب سے زیادہ آلودہ ہے، پانی میں آلودگی کی شرح 94 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے: سرکاری تحقیقاتی ادارے

ملتان کے شہریوں کو پینے کے لئے کس قسم کا پانی فراہم کیا جاتا ہے؟ پاکستان کونسل آف ریسرچان واٹر ریسورسز نے خوفناک حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے ملتان کے پانی کو مضر صحت قرار دے دیا، بتایا گیا ہے کہ ملتان کا پانی پنجاب میں سب سے زیادہ آلودہ ہے، پانی میں آلودگی کی شرح 94 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے واٹر کوالٹی رپورٹ میں ملتان کے پانی کو انتہائی مضر صحت قرار دیا ہے۔ سرکاری تحقیقاتی ادارے نے اپنی ریسرچ میں بتایا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ آلودہ پانی ملتان کا ہے، پانی میں آلودگی کی شرح 94 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پانی میں آرسینک کی مقدار63 فی صد سے زائد اور پانچ سالوں میں ملتان کے پانی میں آلودگی کا 10 فی صد سے زائد اضافہ ہوا۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بہاولپور کا پانی76 فی صد آلودہ ہے، گوجرانوالہ شہر میں پینے کا پانی کے 14 نمونوں میں سے7 میں آلودگی پائی گئی اور پانی میں آلودگی کی شرح 50 فی صد ہے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے اپنے ریسرچ میں کچھ علاقوں کے پانی کو لو رِسک اور کچھ کو میڈیم رسک قراردیا ہے۔دوسری جانب 16 اکتوبر کی ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ہفتہ کو پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی ہفتہ کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.