پاکستان

کالعدم مذہبی تنظیم کا جلوس لاہور سے نکل گیا، مارچ روکنے کیلئے خندق بھی کھودی گئی

کالعدم تنظیم کے جلوس کے پیش نظر گوجرانوالا آنے اور جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں، جی ٹی روڈ پرکرین کی مدد سے گہرا اور لمبا گڑھا کھودا گیا

لاہور سے اسلام آباد کی طرف بڑھنے والا کالعدم مذہبی تنظیم کا جلوس سادھوکی پہنچ گیا، مارچ روکنے کے لیے جی ٹی روڈ پر گوجرانوالا کے قریب خندق کھود دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم کے جلوس کی وجہ سے جی ٹی روڈ بند ہونے سے گاڑیاں پھنس گئیں، مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کالعدم تنظیم کے جلوس کے پیش نظر گوجرانوالا آنے اور جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں، جی ٹی روڈ پرکرین کی مدد سے گہرا اور لمبا گڑھا کھود دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف کنٹینر رکھ کر روڈ بند کیا گیا ہے، گوجرانوالا آنے جانے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.