پاکستان

کالعدم تنظیم سے مذاکرات کامیاب: وزیر داخلہ کا دعوٰ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے اور کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پرامن طریقے سےمعاملہ حل کر لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پولیس اورمظاہرین کےدرمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے کالعدم تنظیم کے شرکاء نے مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.