پاکستان

مظاہرین کو روکنے کیلئے رینجرز کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

تصویر کا ایک رخ نہ دکھا یا جائے، وزیر داخلہ عوام کے سامنے مذاکرات کی تفصیلات رکھیں اور ہمارا مؤقف بھی سامنے لایا جائے: ترجمان ٹی ایل پی

پنجاب میں کالعدم تنظیم پاکستان تحریک لبیک کے مظاہرین کو روکنے کیلئے رینجرز کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، رینجرز کو دو ماہ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب میں رینجرز دو ماہ کے لیے طلب کی گئی ہے۔ آج امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی یہ ذمے داری ہر صورت نبھائے گی۔ دوسری جانب ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ تصویر کا ایک رخ نہ دکھا یا جائے، وزیر داخلہ عوام کے سامنے مذاکرات کی تفصیلات رکھیں اور ہمارا مؤقف بھی سامنے لایا جائے، آئینی و قانونی حقوق چھیننے کے لیے حکومت نے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.