پاکستان

کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کب ہوں گے؟ فواد چوہدری نے شرائط بتا دیں

واضح کرچکے ہیں کہ جب تک کالعدم جماعت والے سڑکیں خالی نہیں کرتے مذاکرات نہیں ہوسکتے: وفاقی وزیر اطلاعات فوا د چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات ایک ہی شرط پر ہوں گے اور اگر انہوں نے ہماری شرط مان لی تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے، محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں، محب وطن لوگ ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔ ادھر وزیراعظم نے کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتِ حال پر کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.