پاکستان

حمزہ شہبازکا خورشید شاہ سےرابطہ،کیا بات چیت ہوئی؟ہنگامہ برپا

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی نےپیپلزپارٹی کےسینئررہنما کوٹیلیفون کیا اوررہائی پرمبارکباد پیش کی

حمزہ شہبازکا خورشید شاہ سےرابطہ،کیا بات چیت ہوئی؟ہنگامہ برپا، مسلم لیگ ن پنجاب کےصدراوراپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنےپاکستان پیپلزپارٹی کےسینئررہنما سید خورشید شاہ کوٹیلیفون کیا اوررہائی پرمبارکباد پیش کی ۔ حمزہ شہبازنےسید خورشید شاہ کولاہورآنےکی دعوت بھی دی،ذرائع کےحوالےسےکہا کہ خورشید شاہ رواں ہفتےلاہورآئیں گےجہاں حمزہ شہبازخورشید شاہ کوظہرانہ دیں گے،دونوں رہنما مرکزاورپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کےحوالےسےمشاورت کریں گے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا   کہ حمزہ شہباز نے سید خورشید شاہ سے کہا  آپ کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، موجودہ حکومت نےملک کی طرف کوئی توجہ نہ دی اور صرف انتقام کی سیاستی کی ، عمران خان ملک اور عوام کیلئے کینسر بن گئے ہیں ۔اس  موقع پر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے نجات کا آئینی راستہ ان ہاؤس تبدیلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.